44

متھیرا نے عمران خان کو اچھا کرکٹر لیکن بہت برا سیاستدان قرار دے دیا.

کراچی:15 فروری 22ء (نیوز لیکس) اداکارہ و میزبان متھیرا نے وزیراعظم عمران خان کو اچھا کرکٹر لیکن بہت برا سیاستدان قرار دے دیا۔
اداکارہ متھیرا نے حال ہی میں ’’دی کرنٹ‘‘ کو دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران شوبز انڈسٹری کے بارے میں بات کی۔ متھیرا اپنے ساتھی فنکاروں کے بارے میں اکثر متنازع بیانات دینے کے لیے مشہور ہیں۔انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ شوبز میں آپ کا کوئی بیسٹ فرینڈ ہے تو انہوں نے کہا نہیں۔ پھر متھیرا نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا میرا خیال ہے کہ اس انڈسٹری میں دوست بہت کم ہوتے ہیں۔ متھیرا نے بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا ٹرولنگ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
اداکارہ متھیرا نے ہدایت کارہ سنگیتا کے ساتھ کام کرنے کو ناخوشگوار تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہت دفعہ یہ ہوتا ہے کہ لوگ یہاں بولتے کچھ ہیں، ہوتا کچھ ہے اور نکلتا کچھ ہے اور میں اس کے خلاف ہوں کہ لوگوں کا استحصال کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں