46

چلبل پانڈے مختیار کار سکھر سٹی بابر بلو اِن ایکشن..غیر قانونی ایل پی جی دوکانوں کی شامت..!

سکھر: 31 مارچ 22ء (نیوز لیکس) سکھر کا چلبل پانڈے مختیار کار سکھر سٹی بابر بلو ان ایکشن… شراب کی دوکانیں سیل کرنے کے بعد ایل پی جی کی غیر قانونی دوکانیں ٹارگٹ پر….ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر جاوید احمد صاحب کی ہدایات اور اے سی سٹی ڈاکٹر عیسی خان کی زیر نگرانی مختیار کاسکھر سٹی بابر بلو نے شہر میں غیر قانونی اور غیر محفوظ طریقے سے چلنے والی ایل پی جی کی دکانوں کے خلاف کارروائ کرتے ہوئے جناح چوک، بندرروڈ ، ریس کورس روڈ ،پرانہ ،شکار پورروڈ، شالیمار سمیت مختلف علاقوں موجود ایل پی جی دکانوں کو سیل کردیا اور انہیں ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی زندگی کے خطرے کا باعث بننے والی غیر محفوظ ایل پی جی شاپس کسی بھی حادثہ کا سسبب بن سکتی ہیں صرف محفوظ اور حفاظتی طریقے سے ایل پی جی ایس او پیز پر عملدآمد کرنے والوں کو ہی شہرمیں ایل پی جی فروخت کرنے کی اجازت ہوگی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو جرمانہ اور ان کی دکانوں کو سیل کیا جائے گا.
واضع رہے مختیار کار سکھر سٹی بابر بلو نے اس سے قبل شدید دباؤ کے باوجود شراب خانوں کو سیل کیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں