54

الخدمت فاؤنڈیشن سکھر کے زیر اہتمام آتشزدگی سے متاثرین میں امداد کی تقسیم..!

سکھر : 4 اپریل 22ء (نیوز لیکس) الخدمت فاؤنڈیشن سکغر کے زیر اہتمام زیرو پوائنٹ سکھر ملحقہ بستی میں آتشزدگی کے متاثرین میں امداد کی تقسیم کی گئی.تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن سکھر کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے زیرو پوائنٹ سکھر سے ملحقہ بستی میں متعدد مکانات میں آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد متاثریں میں خیمے, راشن و دیگر امداد تقسیم کی گئی.اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن سکھر ڈسٹرکٹ کے صدر مامون الرشید,امیر جماعت اسلامی سکھر ڈسٹرکٹ سلطان لاشاری, امیر جماعت اسلامی سکھر سٹی زبیر حفیظ کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی موجود تھے. اس موقع پر عہدیداران نے موجود افراد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی کا واقع انتہائی افسوسناک ہے. الخدمت فاؤنڈیشن بغیر کسی کے رنگ و نسل کے انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے. ہم متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں. ہم متاثرین کی ہر طرح سے مدد کرتے رہیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں