0

الخدمت سکھر کے زیر اہتمام متاثرین ماکا گوٹھ میں امداد کی تقسیم.

سکھر : 29 اپریل 22ء (نیوز لیکس) الخدمت فاؤنڈیشن سکھر ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام ماکا گوٹھ سکھر متاثرین میں راشن اور بستر تقسیم کئے.

تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے ماکا گوٹھ میں آتشزدگی کے نتیجے میں سیکڑوں مکان خاکستر ہوگئے جس کے باعث متاثرین شدید پریشان میں مبتلا تھے. الخدمت فاؤنڈیشن سکھر نے حسب روایت ڈائریکٹر ڈیزازسٹر خیر محمد تنیو اور الخدمت سکھر کے صدر مامون الرشید نے متاثرین میں بستر اور راشن تقسیم کئے.اس موقع پر متاثرین کی بڑی تعداد موجود تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں