0

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں لائبریرین اور ڈائریکٹر فزیکل کا احتجاج

خیر پور : 10 مئی 22ء (نیوز لیکس)
شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی سینٹ اور اکیڈمک کونسل کی الیکشن میں ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن اور لائبریرین کو ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف خیرپور سمیت پورے سندھ میں پر امن احتجاج
شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی جانب سے سینیٹ اور اکیڈمک کونسل کی الیکشن میں ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف خیرپور سمیت پورے سندھ میں ڈائریکٹر ایجوکیشن لائبریرین سمیت استاد تنظیم سپلا کے عہدے دار اور ممبران کی بڑی تعداد میں پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا گورنمنٹ سپیریئر سائنس کالج خیرپور کی پولنگ اسٹیشن پے احتجاج کرتے ہوئے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن اور لائبریرینز کے ووٹ کے لیے احتجاج کرنے والوں نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی سمیت سندھ کے مختلف یونیورسٹیوں میں نہ صرف ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن اور لائبریرینز کو ووٹ کا حق ہے پر وہاں کے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن لائبریرینز ہمارے نمائندہ اور سینیٹر بھی منتخب ہوئے ہیں ہم وائس چانسلر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈائریکٹر فیزیکل ایجوکیشن لائبریرینز کالج استاد تسلیم کرتے ہوئے ان کو سینیٹ اور اکیڈمک کونسل میں ووٹ کا حق دیا جائے اس موقع پر مختلف کالجز کے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن لائبریریز اور پروفیسر جن میں پروفیسر ارشاد علی مانڈن ولی اللہ میسر غلام اکبر میمن غلام مرتضی ڈھوٹ عرفان علی ڈھوٹ محمد سلیم آرائیں ظفر لاشاری عبدالکریم بھٹی محمد صدیق بھیو ظفر میمن عبید اللہ سولنگی ماجد مہیسر شفیق وسان فدا مہیسر نجم الحسن رئیس حیدر زیدی ۔ باقر شاہ اللہ ڈنو سیلرو ۔ امجد میتلو وحید ملاح ۔ غلام اکبر منگریو اور دیگر نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں