کولکتہ:2 جون 22ء (نیوز لیکس) کلکتہ میں ایک پرفارمنس کے فوراً بعد 31 مئی کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہلاک ہوجانے والے بھارتی گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف کے کے کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار کے بیٹے نکول نے اپنے والد کی آخری رسومات کی ادائیگی کی۔
موسیقی اور تفریحی صنعت کی مشہور شخصیات شریا گھوشال، سلیم مرچنٹ، الکا، جاوید اختر، راہول ویدیا سمیت دیگر فنکاروں نے گلوکار کی آخری رسومات میں شرکت کی. )