0

بھارت کے ساتھ دفاعی تعلقات بحال کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں.افغانی وزیر دفاع

کراچی : 5 جون 22ء (نیوز لیکس) طالبان کے وزیر دفاع ملا یعقوب نے کہا کہ انہیں بھارت کے ساتھ دفاعی تعلقات بحال کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پہلے دونوں حکومتوں کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہونے چاہئیں۔ 

ان کا کہنا ہے کہ وہ افغان فورسز کو تربیت کے لیے انڈیا بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت سے معمول کے دفاعی تعلقات چاہتے ہیں، ملا یعقوب نے بھارت سے کابل میں اپنا بند سفارت خانہ دوبارہ کھولنے اور طالبان سفیر کو نئی دہلی میں افغان سفارت خانہ سنبھالنے کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ 

انہوں نے انڈین ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر دونوں حکومتوں کے درمیان تعلقات معمول پر آتے ہیں تو طالبان افغان سکیورٹی فورسز کو تربیت کے لیے انڈیا بھیجنے کے لئے تیار ہے۔‘ 

وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اگر انڈیا اپنے سفارتی عملے کو افغانستان واپس بھیجتا ہے تو طالبان کسی بھی قسم کی حفاظتی ضمانت دینے کے لیے تیار ہیں۔ 

ملا یعقوب نے بھارتی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو کے دوران اس بات کا اعادہ کیا کہ طالبان بھارتی حکومت سمیت دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہاں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں