0

محکمہ صحت نے انور پراچہ اسپتال کا عملہ و سامان سول اسپتال کی نظر کردیا…!

سکھر:7 جون 22ء (نیوز لیکس) نہ کام کریں نہ کسی کو کرنے دیں گے…محکمہ سندھ نے سکھر کے دوسرے بڑے انورپراچہ اسپتال سکھر کا میڈیکل اسٹاف اور ہیوی مشینری اور جدید ترین طبی آلات جی ایم سی سکھر منتقلی شروع کردی ہے شہر کے وقف میں واقع21جنوری1981ء سے اندرون شہر اور آس پاس کے علاقوں سے آنے والے مختلف امراض بلخصوص آنکھوں کے مریضوں کوعلاج وآپریشن کی سہولیات فراہم کرنے والے اسپتال میں اب صرف دوڈاکٹر ودیگر میڈیکل اسٹاف ڈیوٹیاں انجام دے رہا ہے جبکہ انورپراچہ اسپتال کے ایک حصے میں غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ سے ٹیچنگ کاجاری سلسلہ بھی جی ایم سی سکھر منتقل کردیا گیا ہے اورٹیچنگ سینٹر میں موجود تمام ضروری زیر استعمال سامان اور جدید ہیوی مشینری اور طبی آلات جی ایم سی سکھر منتقل کردئیے گئے ہیں ایسی صورت حال کے بعد ناصرف اسپتال میں اوپی ڈی انتہائی کم ہوکر رہ گئی ہے بلکہ آنکھوں کامعائنہ اور آنکھوں کے آپریشن کا سلسلہ بھی بند کردیا گیا ہے جسکی وجہ سے آس پاس کے علاقوں سے آنے والے مریضوں کے ساتھ ساتھ اندرون شہر سکھر کے مریضوں کوبھی طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث ناصرف پریشانی کا سامنا ہے بلکہ اب انہیں دوردراز اسپتالوں سے علاج کرانے پر مجبور دیکھائی دے رہے ہیں اس سلسلے میں ایم ایس انور پراچہ اسپتال سکھر ڈاکٹر ارشاد میمن کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انور پراچہ اسپتال میں آنکھوں کے مریضوں کا جدید ترین مشینری سے معائنہ کیا جاتا تھا اور نامور سرجن مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن کیا کرتے تھے جب کہ بڑی تعداد میں مریضوں کی آنکھوں میں قیمتی لینس ڈالے جاتے تھے اور مہنگی اور فائدہ مند ادویات فراہم کی جاتی تھی ایکسرے،الٹراساؤنڈ سمیت تمام طبی سہولیات مریضوں کو مفت فراہم کی جاتی تھیں جبکہ بجلی جانے کی صورت میں ہیوی جنریٹر کے ذریعے آپریشن ودیگر معاملات کو بلاتعطل جاری رکھا جاتا تھا اور اسپتال میں موجود ایمبولینس بھی مریضوں کی منتقلی کے لئے استعمال میں رہتی تھی ڈاکٹرارشاد میمن کا کہنا تھا ہیلتھ سیکریٹری سندھ کے تحریری حکم نامے کے بعد اسپتال کا ضروری اسٹاف اور طبی آلات اسپتال سے منتقل کئے جارہے ہیں تاہم اسپتال کی دوبارہ بحالی تک اندرون شہر کے مریضوں کوپریشانی کا سامنا رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں