0

دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیلی بمباری,,پی آئی اے پرواز منسوخ..!

شام :11 جون 22ء (نیوز لیکس) شام کے دارالحکومت دمشق کے ایئرپورٹ پر اسرائیلی بمباری سے دو رن وے غیر فعال ہوگئے، پی آئی اے کو کراچی سے دمشق کیلئے پرواز منسوخ کرنا پڑ گئی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز دمشق ایئر پورٹ پر اسرائیلی فورسز کی بمباری سے آپریشن مکمل معطل ہوگیا، 170مسافروں کو لے کر پرواز پیر کی صبح روانہ ہونا تھی، جبکہ 169 مسافروں کو دمشق سے واپس بھی لانا تھا، دونوں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ رن وے مکمل طور پر غیر فعال ہونے کے باعث ان پروازوں کو منسوخ کردیا گیا، زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں، آپریشنل حالات پر یہ فیصلہ ناگزیر تھا۔

 ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دمشق ایئرپورٹ کا رن وے بحال ہوتے ہی پرواز کی دوبارہ تیاری کی جائے گی، دوسری صورت میں متبادل ذرائع سے مسافروں کو روانہ کیا جائے گا۔

 پی آئی اے کال سینٹر کے ذریعے مسافروں کو مطلع کیا جارہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں