سکھر : 21 جون22ء (نیوز لیکس) پانی کی قلت کے خلاف متاثرہ شہریوں کا برتن اٹھا کر سکھر انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،فلک شگاف نعریبازی ،بالا حکام نوٹس لیکر علاقہ مکینوں کو ہریشانی سے بچائیں ،مظاہرین کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق سکھر پرانہ سکھر کے علاقے نصرت کالونی نمبر پانچ کے مکینوں کی کثیر تعداد نے پانی کی قلت کے خلاف زیر قیادت علاقہ معززین قاری لیاقت علی مغل،مولاناامان اللہ سکھروی،مظہر اقبال،،خادم حسین،اسلم نیازی،غلام قادر ،محمد ریحان انصاری و دیگر کے احتاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پانی کے خالی برتن اٹھا رکھے تھے اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعریبازی کی گئی اس موقع علاقہ معززین ومظاہرین کا کہنا تھا کہ سکھر انتظامیہ نے شہریوں کیساتھ ظلم کی انتہا کردی ہے صفائی ،نکاسی نظام تباہ کرنے کے بعد اب لوگوں کا پانی بھی بند کرنا شروع کردیا گیا یے علاقے میں گذشتہ تین مہینوں سے پانی کی شدید قلت ہے اور مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ہماری شکایات کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں ہے لطیف پارک کے قریب لگائے جانے والے واٹر پمپ بھی کئی مہینوں سے بند ہے علاقہ مکین فراہمی آب سے پریشان رقم کے کےعیوض پانی خرید رہے ہیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہم ایک جمہوری ملک میں رہ رہے ہیں جہاں دوسری چیزیں تو ملنا بہت دور ہیں یہاں تو پانی ملنا بہی بہت مشکل ہے مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے علاقے میں فراہمی آب کی قلت کا نوٹس لیکر پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔