سکھر:29 جون 22ء (نیوز لیکس ) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید اسد اقبال زیدی نے علامہ ریاض حسین روحانی،علامہ امداد حسین الحسینی کے ہمراہ سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے دوبارہ انتخابات کرانے کا پرزور مطالبہ کیا ہےپریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ اس الیکشن میں جس کی بھینس اسکی لاٹھی کا حساب چل رہا تھا الیکشن کمیشن ،سرکاری مشینری کی سرپرستی میں مخالفین نے بدترین دھاندلی کی ہے صاف شفاف دعوؤں کے باوجود یہ الیکشن دھاندلی پر مبنی ہیں جو ہم مسترد کرتے ہیں انہوں نے مزید کہاکے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کو حراساں ،دھونس دھمکیاں،پولنگ ایجنٹ کو باہر نکالا گیا انشاء اللہ ان تمام معمالات پر صوبائی اجلاس منعقد ہونے کے بعد الیکشن میں ہونے والے ظللم و کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائیگا شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کو برخاست کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ دوبارہ انتخابات کرائے جائیں اور دوسرے مرحلے میں بھی جو انتخابات ہونے والے ہیں ان کو صاف و شفاف بنایا جائے اگر ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم نہ کیا تو شیعہ علماء کونسل پاکستان اپنے مطالبات کے حل کیلئے احتجاج کا پورا حق محفوظ رکھتی ہے۔
