0

الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران نیازی کے خلاف چارج شیٹ ہے. وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد: 2 اگست 22ء (نیوز لیکس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران نیازی کے خلاف چارج شیٹ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران نیازی کے خلاف آئین کی خلاف ورزی، غلط بیان حلفی جمع کرانے اورغیرملکی فنڈ قبول کرنے کی چارج شیٹ ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ثابت ہوگیا عمران خان سرٹیفائیڈ جھوٹے ہیں۔ قوم کوعمران خان کی غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والی سیاست کے اثرات پرغورکرنا چاہئیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں