0

تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس پر شوکاز دینے کے فیصلے کو غلط قرار دیدیا.

اسلام آباد : 2 اگست 22ء (نیوز لیکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو شوکاز دینے کا فیصلہ غلط ہے، پی ٹی آئی کو فنڈنگ اوور سیز پاکستانیوں نے کی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی، ن لیگ اور جے یو آئی اوور سیز پاکستانیوں کو اپنا دشمن کیوں سمجھ رہی ہیں۔

اس موقع پر فواد چوہدری اور فرخ حبیب نے کہا کہ یہ فارن فنڈنگ کا نہیں بلکہ ممنوعہ فنڈنگ کا کیس تھا، یہ پی ڈی ایم سمیت تمام جماعتوں کے لیے مایوسی کا دن ہے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو مدنظر نہیں رکھا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے فیصلے ایک ساتھ سنانے تھے جو نہیں ہوا، اس سے ثابت ہے کہ لاڈلوں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں