0

اراکین سندھ اسمبلی کا یوتھ ہاکی کلب ملیر کو زبردست خراج تحسین.

صوبائ وزیر ترقئ نسواں سندھ و پاکستان ہاکی فیڈریشن وومن ونگ سندھ کی جنرل منیجر سیدہ شہلا رضا کی قیادت میں کراچی ڈسٹرکٹ ملیر یوتھ ہاکی کلب کے کھلاڑیوں کا سندھ اسمبلی کا دورہ

اراکین سندھ اسمبلی کی ملیر یوتھ ہاکی کلب پہلے چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی پر زبردست خراج تحسین

ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن کی کی ڈپٹی اسپیکر سے ضلعی سطح پر ہاکی کے کھلاڑیوں کے لیے وظیفے مقرر کرنے کی درخواست

04 کراچی : 5 اگست 2022ء (نیوز لیکس) صوبائ وزیر ترقئ نسواں سندھ و جنرل مینیجر پاکستان ہاکی فیڈریشن وومن وونگ سندھ سیدہ شہلا رضا کی قیادت میں کراچی ڈسٹرکٹ ملیر یوتھ ہاکی کلب کے کھلاڑیوں نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا اور 23 جولائ کو لاہور میں منعقد ہونے والے پاکستان کے پہلے چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر زبردست داد سمیٹی. اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نگراں سیکریٹری جنرل حیدر حسین اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چئیرمین گلفراز احمد خان بھی ہمراہ تھے. صوبائ وزیر سیدہ شہلا رضا نے ایوان کو کھلاڑیوں کی کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ یہ 30 سال میں پہلی مرتبہ ہے کہ جب کسی انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ میں کراچی کے ڈسٹرکٹ ملیر نے 700 سے ٹیموں میں دوسری پوزیشن حاصل کی. انہوں نے کہا کہ پہلے چیف آف آرمی اسٹاف انٹر ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف تھے جنہوں نے فائنل میچ میں ڈسٹرکٹ ملیر یوتھ ہاکی کلب کو فیورٹ قرار دیا تھا کیونکہ فاتح ٹیم کئ قومی کھلاڑیوں پر مشتمل تھی جبکہ انکے مقابلے ڈسٹرکٹ ملیر کی ٹیم کافی ناتجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی. انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے قومی کھیل کی ترقی و فروغ کے لیے سندھ حکومت اور صوبائ وزیر ترقئ نسواں سیدہ شہلا رضا کی بھی تعریف بھی کی. انہوں نے کہ وہ بے حد مشکور ہیں وزیر اعلی سندھ کی کہ جن کی زاتی دلچسپی کے باعث سندھ میں قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں. اس موقع پر اراکین سندھ اسمبلی کی جانب سے نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور پذیرائ کی گئ. ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیے ضروری ہے کہ ہم ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائ اور مالی معاونت کی جائے تاکہ وہ مزید دلچسپی سے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکیں. انہوں نے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ حکومت کی جانب سے ضلعی سطح پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کے لیے ماہوار وظیفے مقرر کیے جائیں. صوبائ مشیر کھیل ارباب لطف اللہ نے بھی نوجوان ہاکی پلیئرز سے ملاقات کی اور انھیں انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی. انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہاکی کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ سندھ میں پاکستان کے کسی بھی صوبے سے زیادہ آسٹروٹرف گراؤنڈ بنائے گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کی سرپرستی میں صوبائ وزیر سیدہ شہلا رضا نے جس طرح روز و شب ہاکی کی بحالی کے لیے جدوجہد کی ہے اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں. صوبائ وزیر سیدہ شہلا رضا نے کھلاڑیوں کی حوصلا افزائ کرنے اور ہاکی کے بحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی پر اراکین سندھ اسمبلی کا شکریہ بھی ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں