0

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس بھجوادیا.

اسلام آباد : 5 اگست 22ء (نیوز لیکس) غیر ملکی فنڈنگ کیس کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو  نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 23 اگست کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

 الیکشن کمیشن  23 اگست کی صبح 10بجے نوٹس کی سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کی درخواست پر عمران خان کو ایک اور نوٹس جاری کیا ہے، عمران خان کے خلاف نا اہلی کے ریفرنس کی سماعت 18 اگست کو ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی اتحادی جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) محسن شاہنواز رانجھا نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن میں جمع کروایا تھا۔

ریفرنس پر ارکان قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا، آغا رفیع اللّٰہ، آغا حسن بلوچ، صلاح الدین ایوبی، علی گوہر اور سعد وسیم شیخ کے دستخط موجود ہیں۔

عمران خان کے خلاف ریفرنس کی کاپی اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی بھیجی گئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں