0

ایونٹ کو کرنے میں بلوچستان حکومت, پی ایچ ایف ,ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ سمیت تمام اداروں کا بھرپور تعاون رہا ہے. سید امین

کوئٹہ: 3 اکتوبر: 22ء بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سید امین نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئٹہ کے اسپورٹس لورز سمیت تمام شہریوں سے درخواست ہے وہ غوث بخش رئیسانی ہاکی اسٹیڈیم کوئٹہ آئیں اور آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ہاکی گولڈ کپ کا سنسنی خیز فائنل میچ دیکھیں. ہم اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں حکومت بلوچستان, وزارت نوجوانان امور و اسپورٹس بلوچستان, پاکستان ہاکی فیڈریشن سمیت ایڈمنسٹریٹر جبار بلوچ, پی پی ایچ آئی کے سی ای او جبار بلوچ کا بھی شکرگزار ہیں جو مسلسل ہمارے درمیان موجود رہے اور کھلاڑیوں کو فرسٹ ایڈ دیتے رہے. انشاء اللہ یہ ایونٹ نئی تاریخ رقم کرے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں