0

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راشد حسین ربانی کی دوسری برسی 15 اکتوبر کو عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائے گی.

کراچی: 11 اکتوبر 22ء (نیوز لیکس) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق سینیٹر و مشیر اعلی سندھ راشد حسین ربانی کی دوسری برسی 15 اکتوبر کو عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائے گی. اس حوالے سے انکی رہائش گاہ C59 بلاک 2 کلفٹن نزد آغا خان میڈیکل سینٹر کراچی میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی ہے. جس میں انکے اہل خانہ کی جانب سے تمام دوست احباب و عزیز و اقارب کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے. راشد حسین ربانی کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا تھا جنہوں نے اپنی پارٹی کیلئے ہر قسم کے حالات میں قربانیاں دیں. پیپلز پارٹی نے انہیں سینیٹر و مشیر وزیر اعلی کے عہدوں پر بھی فائز کیا جہاں انہوں نے پارٹی کی خدمت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں