0

انٹر نیشنل ہاکی پلیئر عاطف رانا محمود شہید کی برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی.

فیصل آباد: 9 نومبر 22ء (نیوز لیکس) فیصل آباد کے ہیرو اور پنجاب پولیس کے نامور سپوت انٹرنیشنل ھاکی پلیئر رانا عاطف محمود شہید کی آج ساتویں برسی۔۔
بریگیڈیئر منظور حسین عاطف ھاکی اکیڈمی کے بانی چیئرمین راؤ سلیم ناظم اولمپئن، مینجر ملک شہزاد انٹرنیشنل ، کوچ محمد یامین بھٹی ، ایگزیکٹو ممبر رانا عبدالشکور صاحب، اعجاز فاروق صاحب ، طارق وسیم صاحب ، محمد شاہد انٹرنیشنل ، راؤ سنن احمد ، رانا مظہر علی خان سابق صدر ڈی ایچ اے فیصل آباد نے رانا عاطف محمود کی برسی پر اپنے تعزیتی پیغام میں ان کو خراج عقیدت پیش کیا ، مرحوم کی نیشنل گیم اور پولیس میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔۔ ھاکی فیملی اور تمام دوستوں سے دعاۓ مغفرت کی درخواست ہے۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں