0

چوتھی کمبیکس ایشیئن شپ کی سلور میڈلسٹ طیاب وقاص کا نیوز لیکس ڈاٹ پی کے” کیساتھ خصوصی انٹرویو

اسلام آباد:12 نومبر 22ء (نیوز لیکس) ایشیئن چیمپیئن شپ کی سلور میڈلسٹ طیاب وقاص کا “نیوز لیکس ڈاٹ پی کے” کے ساتھ خصوصی انٹرویو.. جس میں انہوں نے بتایا کہ میں گزشتہ پانچ سال سے تائیکوانڈو کر رہی ہو۔میرے تائیکوانڈو کے کلب کا نام ماسٹر تائیکوانڈو اکیڈمی ہے۔جو کہ غوری ٹاون فیز 1 اسلام آباد میں واقع ہے اور میرے استاد کا نام کامران خان ہے جو گزشتہ پانچ سال سے مجھے انتھک محنت اور ٹریننگ کروا رہے ہیں۔میرے استاد کی بے انتہا محنت اور لگن کی وجہ سے اللہ نے مجھے بہت بڑی کامیابی دی ہے۔جس کا میں جتنا شکر کروں کم ہے ۔
1 سے 4 نومبر تک کمبیکس فورتھ ایشین اوپن تیکوانڈو چیمپئن شپ ہوئی تھی۔جس میں میں نے انڈر 16 جونئیر +85 ویٹ میں میں نے سیلور میڈل لیا ہے.اس چمپئن شپ میں 21 کنٹریز نے حصہ لیا تھا۔
اور اس کے تائیکوانڈو و چیمپئن شپ میں میں نے اپنے ویٹ میں سیکنڈ پوزیشن لی ہیں ۔
اور اس تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے علاوہ میں نے بہت سی تیکوانڈو چیمپئن شپ کھیلیں ہیں جس میں میں نے گولڈ اور سلور میڈل لیے ہیں۔اور اس کے ساتھ ساتھ میں پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی بھی بہت شکر گزار ہوں جس نے مجھے اس ایونٹ پر کھیلنے کا موقع دیا۔
اور میں کرنل وسیم صاحب کو بھی داد دیتی ہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں جی ٹو انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں