0

قومی ہاکی ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ کا معاملہ حل ہوگیا.

کراچی: 22 نومبر 22ء (نیوز لیکس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے کہا یے کہ جنوبی افریقا میں ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام نیشن کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کا معاملہ حل ہوگیا. پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقا جانے کیلئے فنڈز کے انتظامات ہوگئے ہیں. نیشنل بینک اور پی ایس بی نے ہمیں مالی معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے. اس سلسلے میں گزشتہ روز پی ایچ ایف کے وفد نے نیشنل بنک کے صدر رحمت حسنی سے ملاقات کی.ہم نیشنل بنک کے صدر کے مشکور ہیں انہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا. پی ایچ ایف نیشنل بنک سے ہاکی کی ترقی و ترویج کے لئے طویل مدت معاہدہ کرے گا.ماضی میں بھی نیشنل بنک قومی کھیل کے فروغ میں پیش پیش رہا ہے. پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ نیشنل بنک کے علاوہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی دورے کیلئے فنڈ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے. پاکستان ہاکی ٹیم کو اب صرف جنوبی افریقا کے ویزے کا انتظار ہے. ویزا ملتے ہیں پاکستان ٹیم نیشن کپ میں شرکت جنوبی افریقا روانہ ہوجائے گی. جنوبی افریقہ میں ہونے والا نیشن کپ پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے بہت اہم ٹورنامنٹ ہے. شرکت نہ کرتے تو 15 ہزار یورو کا جرمانہ اور پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا تھا.نیشن کپ میں شرکت سے پرولیگ کھیلنے کا سنہری موقع مل سکتا ہے. جبکہ نیشن کپ میں عمدہ کارکردگی سے پاکستان کی رینکنگ بھی بہتر ہوسکتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں