0

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے فوج کی کمان سنبھال لی.

راولپنڈی: 29 نومبر 22ء (نیوز لیکس) پاک فوج میں کمان تبدیلی کی تقریب جی ایچ کیو میں ہوئی، جس کے آغاز پر ریٹائر ہونے والے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سب سے پہلے یادگار شہدا پر حاضری دی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کی آمد پر یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان جنرل عاصم منیر کے حوالے کی۔ بعد ازاں جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

کمان تبدیلی کی تقریب میں نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر فور اسٹار جنرل کے شولڈر رینکس اور کالر میڈل لگائے ہوئے شریک ہوئے۔ اہم تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان، سینئرحاضرسروس اورریٹائرڈفوجی افسران ، ان کی فیملیزکے علاوہ وفاقی سیکرٹریز اور دیگر مہمان بھی شریک ہیں۔

اس موقع پر راولپنڈی میں مخصوص علاقوں میں میٹرو بس اور موبائل فون سروس بھی بند کی گئی ہے جب کہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں