0

کے ایچ اے انٹر اسکول ہاکی چیمپیئن شپ 23 جنوری سے شروع ہوگی.

کراچی: 20 جنوری 23ء (نیوز لیکس) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 23 جنوری تا 31 جنوری کے ایچ اے انٹر اسکول ہاکی چیمپیئن شپ 2023 کے ایچ اے ہاکی کمپلیکس کراچی میں منعقد کی جائے.گی. مزکورہ ایونٹ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر شبیح عباس ہونگے جبکہ اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر امتیازالحسن , ازلان خان, آرگنائزنگ سیکریٹری گلفراز خان, اسسٹنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری زاہد محمود , ٹیکنیکل آفیشل معین عالم, اوصاف ربانی, مزمل حسین, محمد فیضان, وسیم خان, ارسلان بیگ,ایمپائرز منیجر فیصل اسماعیل, ایمپائر پینل میں عرفان طاہر, شاہد پرویز ,اصغر علی, عدنان لڈو, شاہزیب ارباب , ڈاکٹر پینل میں ڈاکٹر حنیف,ڈاکٹر محسن,ڈاکٹر ظہیر جبکہ میچ انالسٹ ارشد صدیقی ہونگے.ایونٹ کی ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے پول اے میں غلامان عباس اسکول,فاطمہ اسکول, بوائز سیکنڈری اسکول ملیر کینٹ, گریس فل اسکول,پاک اسٹیل سی سی اسکول, پول بی میں حبیب پبلک اسکول, ایس ایم اسکول بلدیہ, کورنگی اسکول, شاہ گرامر اسکول, کیو بی ایچ اسکول شامل ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں