0

ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے متوازی ایسوسی ایشن کے طرز پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد سمجھ سے بالاتر ہے.اولمپیئن دانش کلیم

لاہور: 22 جنوری 23ء (نیوز لیکس) ہاکی لیجنڈ اولمپیئن دانش کلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے متوازی ایسوسی ایشن کے طرز پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد سمجھ سے بالاتر ہے. اس حوالے سے کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہوں. پی ایچ ایف ایک قومی ادارہ ہے جسکے قوانین ہے.ان قوانین کا احترام کرنا ہر ادارے کا فرض ہے. کچھ لوگ ڈیفنس ہاؤسنگ اسکیم کو استعمال کرکے ہاکی میں سیاست و متوازی سرگرمیوں کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں جس سے ہاکی کو نقصان پہنچے گا. ظاہر شاہ نے جو بات کہی یہ موقف ہاکی اور اسکے قوانین کو سمجھنے والے کا موقف ہونا چائیے جو اس موقف کی تائید نہیں کرے گا پھر وہ کسی دوسری سمت جاکر ہاکی میں سیاست کو فرو غ دے گا.ان سرگرمیوں سے نئے ٹیلنٹ کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان پہنچے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں