0

پہلا آل پاکستان رمضان المبارک استاد اسلم روڈا میموریل فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ 1 تا 7 رمضان المبارک گوجرہ میں منعقد ہوگا.

لاہور:1 مارچ 23 ء (نیوز لیکس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زہر نگرانی ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ ہاکی اہسوسی ایشن کے زیر انتظام 1 تا 7 رمضان المبارک انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم گوجرہ میں پہلا آل پاکستان رمضان المبارک استاد اسلم روڈا میموریل فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ منعقد کیاجائے گا.پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے مزکورہ ایونٹ میں پاکستان آرمی,پاکستان نیوی, پاکستان ایئرفورس, پاکستان واپڈا, نیشنل بینک, پی آئی اے, پاکستان ریلوے, پولیس, ماڑی پیٹرولیم, سوئی سدرن گیس, پاکستان کسٹم, ایچ ای سی, پورٹ قاسم, سوئی نادرن گیس کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹس کو بزریعہ لیٹر مطلع کردیا گیا ہے.

واضع رہے اس سے قبل ڈی ایچ اے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صدر رانا شفیق اور سیکریٹری اولمپیئن توثیق ارشد نے بزریعہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن پی ایچ ایف سے ایونٹ کے انعقاد کے حوالے سے اجازت مانگی تھی بعد ازاں سیکریٹری پی ایچ ایف نے پی ایچ ایف صدر کی منظوری کے بعد الحاق شدہ یونٹس کو بزریعہ لیٹر مطلع کردیاہے. ایونٹ کے آفیشلز کے حوالے سے بھی مشاورت سے جلد لیٹر ایشو کردیا جائے گا. استاد اسلم روڈا جنکی ہاکی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں. جنہوں نے کئی اولمپیئنز و انٹرنیشنل ہاکی پلیئر قومی ٹیم کو دیئے. دنیائے ہاکی میں ہمیشہ استاد اسلم روڈا کا نام زندہ رہے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں