کوئٹہ :5 مارچ 23ء (نیوز لیکس) چیرمین بلوچستان ہاکی ایسوسی کی ہدایت پر شہدائے ہاکی ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ .جس کے لئے دو روزہ ٹرائلز ہوئے جو 1,2 مارچ کوغوث بخش ریئسانی ہاکی گراونڈ میں ہوئے. جس کے سیلیکٹرز غلام جیلانی انٹر نیشنل, اعجاز حیسن، معروف الحسن اور گل بدین تھے۔جب کہ کوچز کے خدمات محمد رحمن شاہ، یاسر لودھی.محمد ادریس ,جمال الدین, عبدالستار، سردار اعظم اور اسد نے دیئے۔ .ٹرائلز میں 40 کھلاڑیوں کو سیلکٹ کیا گیا اور جناب چیئرمین نوابزادہ لشکری خان ریسانی کے طرف سے سیلیکٹیڈ پلئیرز کو ہاکیاں اور کٹس بھی مہیا کی گئیں اور کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناو کا اظہار کیا۔
یہ کیمپ یاسر فہیم صاحب سابقہ پلئیر و موجودہ سیکرٹری اسپورٹس کیسکو کوئٹہ اور چیئرمین نوابزادہ حاجی لشکری خان ریئسانی صاحب اوربلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن سیکرٹری جنرل سید امین کے تعاون سے بلوچستان کی ہاکی کے فروغ کے لئے منعقد کیا گیا ہے.تاکہ بلوچستان اپنا ہاکی میں کھویا ہوا مقام واپس محنت اور لگن سے دوبارہ حاصل کر سکے.
اس تربیتی کیمپ میں روزانہ کی بنیاد پہ ریفریشمنٹ دی جارہی ہے تاکہ پلئیرز فزیکلی فٹ رہیں.
