0

پہلا استاد اسلم روڈا میموریل فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے آفیشلز پینل کا اعلان ہوگیا.

لاہور:15 مارچ 23ء (نیوز لیکس)پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیر اہتمام انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم گوجرہ میں یکم رمضان المبارک تا 7 رمضان المبارک منعقدہ پہلا استاد اسلم روڈا میموریل فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے ٹیکنیکل آفیشلز کا اعلان ہوگیا.
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اعلان کردہ ایونٹ آفیشلز پینل میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپیئن ریحان بٹ(پاکستان واپڈا), اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپیئن طارق عمران(گوجرہ), رائے عثمان اکبر (اوکاڑہ), ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرہٹری اولمپیئن طاہر زمان(لاہور), اسسٹنٹ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری اولمپیئن توثیق ارشد (گوجرہ),چیف کو آرڈینیٹر لیاقت عمران (گوجرہ), کو آرڈینیٹر خاور جاوید (گوجرہ), میڈیا منیجرعمرشاہین(کراچی), آبزرور محمد رشید(لاہور),ٹورنامنٹ آفیسرز طارق بٹ(مانگا منڈی), شاہد ربانی(واپڈا), اولمپیئن طارق عزیز(نیشنل بینک),اختر علی (نیشنل بینک), چوہدری عبدالمالک(گوجرہ), حافظ رضوان (گوجرہ),حماد رشید (گوجرہ), چوہدری اکرام الحق(ننکانہ صاحب), حافظ محمد ارشد(قصور), محمد عامر اسلم (گجرات), شہزاد احمد(راولپنڈی), مقصود (واپڈا) شامل ہیں. جبکہ ایمپائر منیجر زوالفقار حسین(سکھر), اسسٹنٹ ایمپائر منیجر منور حسین(لاہور), ملک اصغر اعوان(خوشاب) ایمپائرز پینل میں حافظ عاطف لطیف(لاہور), یاسر خورشید(ریلوے), عرفان طاہر (بہاولپور), محمود علی(پی آئی اے), مظہر وسیم(ننکانہ صاحب), وسیم عباس( آرمی), محمد اویس (گوجرہ), طارق طاہر(اوکاڑہ) , احمد (گوجرہ), اسد عباس (آرمی) شامل ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں