0

پہلا استاد اسلم روڈا رمضان ہاکی ٹورنامنٹ واپڈا نے جیت لیا.

پہلا استاد اسلم روڈا رمضان ہاکی ٹورنامنٹ واپڈا نے جیت لیا

فائنل میں ماڑی پیٹرولیم كو شکست،شہباز سینئر،ایم این اے چوہدری خالد وڑائچ مہمان خصوصی تھے

گوجرہ :30 مارچ 23ء( نیوزلیکس)پاکستان واپڈانے ماڑی پٹرولیم کوشکست دے کر پہلا آل پاکستان استاداسلم روڈا رمضان المبارک فلڈ لائٹس ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر نگرانی اور ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام گوجرہ کے انٹر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں واپڈا نے ماڑی پیٹرولیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 3-0سے شاندار کامیابی حاصل کی،فائنل کے موقع پرٹورنامنٹ ڈائرکٹر اولمپئن ریحان بٹ،عرفان سینئر،استاد اقبال بالی،بابرعبداللہ،خاور جاوید،چیف کوآرڈی نیٹر لیاقت بھٹہ،اولمپئن طارق عمران،امپائر منیجر ذوالفقار حسین،منور حسین،اصغر اعوان،مقصود احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔پی ٹی وہ اسپورٹس پر براہ راست نشر ہونے والے فائنل کو دس ہزار سے زائد تماشائیوں نے دیکھا اور دونوں ٹیموں کو عمدہ کھیل پر دل کھول کر داد دی۔کھیل کا آغاز تیز رفتاری سے ہوا تاہم دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے میں محتاط رہیں، فائنل کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔دوسرے کوارٹرمیں کھیل میں تیزی آئی اور دونوں جانب سے عمدہ مووز بھی بنائی گئیں جس کے نتیجے میں واپڈا کے حنان شاہد نے 25ویں منٹ میں خوب صورت فیلڈ گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جسے تیسرے کوارٹر میں 40ویں منٹ پر رانا وحید نے پنالٹی کارنر پر گول اسکور کر کے برتری کو دگنا کر دیا۔فاتح ٹیم کی جانب سے تیسرا گول حنان شاہد نے 57ویں منٹ میں بنا کر اسکور3-0کر دیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا۔واپڈا نے چار اور ماڑی پیٹرولیم نے تین پنالٹی کارنر حاصل کئے۔اس میچ کو عرفان طاہر اور حافظ عاطف نے سپر وائز کیا جبکہ اسد عباس ریزرو امپائر تھے۔فائنل کے مہمان خصوصی ورلڈ کپ1994کی ٹیم کی فاتح کپتان اولمپئن شہباز سینئر اور ایم این اے چوہدری خالد وڑائچ تھے جنہوں نے انعامات تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں