0

ایشیاء جونیئر ہاکی کپ کیلئے ٹیم کا اعلان ہوگیا.

لاہور:11مئی 23ء (نیوز لیکس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سیلیکشن کمیٹی نے جونئیر ایشیاء کپ میں شرکت کیلئے 18 رکنی جونیئرٹیم کا اعلان کردیا.جبکہ چھ کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائے میں رکھا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ڈی ایچ اے ہاکی ایرینا میں جاری 28 رکنی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری تھا. بعد ازاں چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن کلیم اللہ خان, ممبران اولمپیئن ناصر علی, اولمپیئن شکیل عباسی, انٹرنیشنل لئیق لاشاری کی زیر نگرانی دو روزہ ٹرائلز کا انعقاد ہوا. اس موقع پر رویلمنٹ آلٹیمنز کنسلٹنٹ ٹیم, جونیئر ٹیم کے مینجر و چیف کوچ اولمپیئن حنیف خان کوچنگ پینل میں انٹرنیشنل عدنان زاکر,اولمپیئن زیشان اشرف,اسسٹنٹ کوچ انٹرنیشنل آصف احمد خان, ٹیم ویڈیو انالسٹ سید علی عباس اور فزیو تھراپسٹ وقاص محمود موجود تھے.

پی ایچ ایف سیلیکشن کمیٹی نے ٹرائلز کے بعد 18 رکنی کھلاڑیوں کا اعلان کردیا. جبکہ چھ کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائے میں رکھا گیا ہے. 18 رکنی جونیئر ٹیم میں علی رضا, محمد فیضان جنجوعہ, محمد عبداللہ(کپتان), عقیل احمد,ارباز احمد, احتشام اسلم, محمد سفیان خان, ارباز ایاز, محمد مرتضی یعقوب, ارشد لیاقت, علی مرتضی, زکریا حیات, عبدالرحمان, عبدالقیوم ڈوگر, عبدالحنان شاہد(وائس کپتان), عبدالوہاب, بشارت علی, بلال اکرم شامل ہیں. جبکہ اسٹینڈ بائے میں بلال خان(گول کیپر), محمد بلال اسلم, محمد باقر, محمد ندیم خان,محمد عدنان اور وقار علی شامل ہیں.

واضع رہے جونیئرایشیاء ہاکی کپ 23 مئی تا یکم جون عمان کے شہر صلالہ میں کھیلا جائے گا. جونیئرایشیاء ہاکی کپ میں شامل ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے. پول اے میں پاکستان, انڈیا,جاپان, تھائی لینڈ, چائینیز تھائی پے جبکہ پول بی میں کوریا , ملائشیا,عمان,بنگلا دیش اور ازبکستان شامل ہیں. پاکستان اپنا پہلا میچ 23 مئی کو چائینیز تھائی پے , دوسرا میچ 24 مئی کو تھائی لینڈ, تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت جبکہ 29 مئی کو جاپان کیساتھ کھیلے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں