0

پوری قوم پیر کو سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیلئے پہنچے.مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد: 13 مئی 23ء(نیوز لیکس) سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پوری قوم پیر کو سپریم کورٹ کے باہر پُرامن احتجاج میں شرکت کیلئے پہنچے۔

کارکنوں اور عوام کے نام ویڈیو پیغام میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ صبح 9 بجے تمام قافلے پہنچ جائیں تاکہ قومی یکجہتی قائم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک مجرم کو یکطرفہ تحفظ اور وی آئی پی پروٹوکول دیا جا رہا ہے، مجرم کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے تاکہ آئندہ بھی جرائم کرے، معیشت تباہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجرم کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے تاکہ ملک کو اتنا کمزور کرے کہ ملک پارہ پارہ ہوجائے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ہم پہلے بھی میدان میں رہے ہیں، آج ایک بار پھر میدان میں آنے کی ضرورت پڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام اور کارکنوں کو دعوت دے رہے ہیں، پیر کی صبح شاہراہ دستور پہنچیں، انصار الاسلام کے سالار اور رضاکار نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کیلئے پہنچیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں