اسلام آباد:25 مئی 23ء(نیوز لیکس) اسلام آباد رننگ کلب کے زیر اہتمام ریس منعقد ہوئی . جس میں اسلام آباد بھر سے تمام عمر کے شہریوں نے شرکت کی. ریس میں مبارک بخاری فاتح قرار پائے.مبارک بخاری کو پلیئر آف دی منت کا خطاب بھی ملا.ونر کو سابقہ رنر چیمپیئن محمد بلال نے تعریفی اسناد اور اجرک کا تحفہ پیش کیا. انکے ہمراہ اسلام آباد رننگ کلب کے دیگر آفیشلز و ایتھیلیٹس بھی موجود تھے.آخر میں محمد بلال نے کہا کہ اسلام آباد رننگ کلب کی جانب سے ماہانہ بنیاد پر صحت مندانہ سرگرمیاں قابل تعریف ہیں.ایسی سرگرمیوں میں تمام شہریوں کو شریک ہونا چائیے تاکہ ہمارا معاشرہ صحت مند ثابت ہو.
