0

جو کچھ 9مئی کو ہوا اسکے قوم کبھی معاف نہیں کرے گی. آرمی چیف

راولپنڈی:25 مئی23ء (نیوز لیکس) چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا، وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان کے حوالے سے جنرل سید عاصم منیر نے پولیس لائن اسلام آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے اسلام آباد پولیس کے آفیسرز، جوانوں، پولیس کے شہداء کے لواحقین سے خطاب کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا جو کچھ 9 مئی کو ہوا، وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو قوم نہ معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی اور ایسے امر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وہ شہداء جنہیں اللہ رب العزت نے حیاتِ جاوداں عطا فرما دی، اُنکی قربانیوں کو کوئی زائل نہیں کرسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں