اومان : 2 جون 23ء (نیوز لیکس) جونیئر ایشیاء کپ کے سنسنی خیز فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے ہرادیا.
اومان کے شہر صلالہ میں جاری جونیئر ایشیاء کپ کے سنسنی خیز فائنل میچ ے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا. پاکستان کی جانب سے واحد گول 38 ویں منٹ میں بشارت علی نے سکور کیا. بھارت کی جانب سے انگڈ سنگھ اور اریجیت سنگھ نے ایک ایک گول سکور کیا.اس سے قبل پاکستان نے جونیئر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا.
ٹیم کے ہمراہ منیجر و چیف کوچ اولمپیئن حنیف خان, کوچنگ یینل میں آصف احمد خان,اولمپیئن زیشان اشرف,ٹیم کنسلٹنٹ رویلمنٹ آلٹمنس,ویڈیو انالسٹ سید علی عباس, فزیو تھراپسٹ وقاص محمود موجود ہیں.
