فیصل آباد: 2 جون 23ء (نیوز لیکس)پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق پینلٹی کارنر اسپیشلسٹ اولمپیئن خالد بشیر نے اپنے بیان میں جونیئر ایشیاء ہاکی کپ میں جونیئر ہاکی ٹیم کی بہترین ہرفارمنس کیساتھ سلور میڈل حاصل کرنے پر ٹیم منیجمنٹ اور جونیئر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کیلئے سب سے بڑی خوشی کی بات ہے کہ جونیئر ہاکی ٹیم نے محدود وقت کی تیاری میں جونیئر ورلڈ کیلئے کوالیفائی کیا. جونیئر ٹیم نے 8 سال کے بعد ایشیاء کپ کیلئے کوالیفائی کیا ہے.جس کا کریڈٹ ٹیم منیجمنٹ کوچز کو بھی دوں گا. جنہوں نے کھلاڑیوں پر محنت کی اور کھلاڑیوں نے باقاعدہ پرفارم کیا. خصوصی طور پر فزیکل ٹرینر عمران خان بھی لائق تحسین ہیں جنہوں نے کھلاڑیوں پر محنت کی.چوتھے کوارٹر میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس قابل دید تھی. پینلٹی کارنر میں کھلاڑیوں کو مزید محنت کریں.امید کرتا ہوں جو کمی بیشی جونیئر ایشیاء کپ میں نظر آئی انشاء اللہ وہ کمی بیشی کھلاڑی جونیئر ورلڈ کپ میں پوری کریں گے اور قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے.
