0

کور کمانڈر بلوچستان لفٹننٹ جنرل آصف غفور سے اولمپیئن شکیل عباسی کی ملاقات.

کوئٹہ : 2 جون 23ء (نیوز لیکس) کور کمانڈر بلوچستان لفٹننٹ جنرل آصف غفور سے ہاکی لیجنڈ شکیل عباسی نے ملاقات کی. اس موقع پر کور کمانڈر بلوچستان آصف غفور نے اولمپیئن شکیل عباسی کو جونیئر ایشیاء ہاکی کپ مکے فائنل میں اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی. انہوں نے قومی ٹیم کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا. اولمپین شکیل عباسی نے لفٹننٹ جنرل آصف غفور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ قومی کھیل کو بھرپور انداز میں سپورٹ کی ہے. جب بھی قومی کھیل پر مشکل وقت پڑا تو پاک آرمی نہ صرف مورالی بلکہ مالی بھی مدد کی ہے جس کے ہم تہہ دل سے شکر گزار رہیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں