0

اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی۔41افراد ہلاک۔

اٹلی:8اگست 23ء(نیوز لیکس)

روم: اٹلی میں وسطی بحیرۂ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 41 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 4 کو زندہ بچالیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی بحیرۂ روم میں 45 تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر یورپ لے جانے والی کشتی ڈوب گئی۔ یہ کشتی گزشتہ ہفتے تیونس سے روانہ ہوئی تھی۔

کشتی میں 3 بچے بھی شامل تھے جو والدین سمیت سمندر میں ڈوب گئے۔ حادثے کے وقت قریب سے گزرنے والے کارگو جہاز نے ڈوبنے والوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن صرف 4 افراد کو بچایا جا سکا۔

کوسٹ گارڈ نے فوری طور پر اس حادثے پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا تاہم دو جہازوں کے تصادم کے نتیجے میں ٹوٹنے کی اطلاع دی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ 30 کے قریب تارکین وطن لاپتا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں