0

مراکش میں زلزلے سے اموات کی تعداد 632 ہوگئی۔

مراکش;9ستمبر 23ء (نیوز لیکس ) مراکش میں 6.8 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد 632 ہوگئی جبکہ 329 افراد زخمی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ رباط، کاسابلانکا اور ایشوئیورا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تباہ کُن زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھی تھیں جس کے بعد سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق مراکش میں تاریخی عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں