ٹھٹھہ: 18فروری 24(نیوز لیکس)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ’’پاور شیئرنگ فارمولا‘‘ مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے کہا گیا کہ پہلے 3 سال پہلے ہمیں اور پھر 2 سال آپ وزیراعظم بنیں، میں نے منع کردیا، اس طریقے سے وزیراعظم نہیں بنوں گا۔
ٹھٹھہ میں پارٹی جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے ایسے وزیراعظم نہیں بننا چاہتا اگر عوام منتخب کرے گی تو بنوں گا۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ بہت سارے سیاستدان مجھ سے عمر میں تو بڑے ہیں پر وہ عوام کا نہیں اپنا سوچتے ہیں، جس کا نقصان پورے ملک اور عوام کو ہو رہا ہے جبکہ ہونا یہ چاہتے تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور سیاستدان عوام کے مفاد کا سوچتے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہارنے والے بھی احتجاج کررہے ہیں اور جیتنے والے بھی احتجاج کررہے ہیں، اگر پیپلزپارٹی کا ووٹ لینا ہے تو وزارتیں نہیں سندھ کے عوام کو منصوبے دیں،