0

سندھ گیمز۔۔سندھ اولمپک کے سہولتکاروں کی ٹرائلز میں مداخلت کے باعث شروع ہونے سے پہلے ہی وڑگیا۔۔

کراچی:21 فروری24(نیوز لیکس)سندھ اولمپک کے سہولتکاروں کی جانب سے سندھ گیمز کیلئے منعقد ٹرائلز میں اقرباء پروری۔۔سندھ گیمز شروع ہونے سے پہلے ہی وڑگیا۔تفصیلات کے مطابق چھ سال کے طویل عرصے کے بعد کروڑوں روپوں کی لاگت سے کراچی و حیدر آباد کھیلے جانے والے سندھ گیمز کیلئے منعقد ٹرائلز میں اقرباء پروری کے باعث بیشتر کھلاڑی سندھ گیمز میں شرکت سے محروم ہو گئے۔ ایتھلیٹکس، باسکٹ بال سمیت دیگر کھیلوں ریجنل سیکریٹریز کو نظر انداز کرتے یوئے من پسند آفیشلز و کھلاڑیوں کو منتخب کرکے سندھ میں باقی رہ جانے والے سپورٹس کو بھی تباہ و برباد کیا جاریا یے۔ جبکہ دوسری جانب سندھ سپورٹس منسٹر ڈاکٹر جنید علی شاہ اپنے والد کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے نیک نیتی کے ساتھ سپورٹس کا فروغ چاہتے ہیں مگر اولمپک میں موجود کالی بھیڑیں مسلسل سندھ میں کھلاڑیوں کے ساتھ زیادتی کررہی ہیں۔اس حوالے سے نیوز لیکس ڈاٹ پی کی ٹیم ثبوتوں کے ساتھ حقائق منظر عام پر لائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں