0

سندھ گیمز: کک باکسنگ ایونٹ میں کراچی نے پہلی سکھر ںے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

18کراچی(نیوز لیکس)18ویں سندھ گیمز 2024 کک باکسنگ کا ایونٹ سندھ اسپورٹس بورڈ ناظم آباد کراچی میں 23 اور 24 فروری کو منعقد کیا گیا جس میں 4 گولڈ میڈلز لے کر 60 پوائنٹس کے ساتھ کراچی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ 4 سلور میڈلز لے کر 40 پوائنٹس کے ساتھ سکھر نے دوسری پوزیشن اور حیدرآباد/شہید بےنظیر آباد نے مشترکہ طور پر 3 ٫ 3 برونز میڈلز لے 15/15 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی اس چیمپئن شپ میں سندھ کے تمام ڈویژن نے حصہ لیا۔ اس چیمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری سندھ کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری وجاہت خان تھے اس چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چئیرمین سندھ کک باکسنگ ایسوسی ایشن جناب فرحان عالم اور دیگر مہمانان گرامی میں سندھ اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر محمد شاہد، محمد سکندر، ڈی ایس او سینٹرل مس حاجرہ شامل تھیں جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صابقہ منسٹر نیشنل اسمبلی جناب ریحان ہاشمی صاحب اور دیگر مہمانان میں جنرل سیکرٹری سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت صاحب، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر نواب شاہ عبد الرحیم ، ڈی ایس او سینٹرل مس حاجرہ سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کی وائس پریزیڈنٹ مس ثناء، ماسٹر محمد صدیق، سینئر وائس پریزیڈنٹ سندھ کک باکسنگ ایسوسی ایشن علیم ستار، وقاص شیخ (سکھر)، میڈیا کوارڈینیٹر کاشف فاروقی، ماسٹر محمد یوسف اور ریحان احمد شامل تھے۔ جبکہ چیف جیوری کے فرائض ٹیکنیکل ہیڈ سندھ کک باکسنگ ایسوسی ایشن رشید اقبال، فنانس سیکرٹری سندھ کک باکسنگ ایسوسی ایشن عرفان احمد ، صدر حیدرآباد کک باکسنگ ایسوسی ایشن سید شمیم نقوی نے ادا کیے اور دیگر ٹیکنیکل آفیشلز میں امتیاز احمد، ریحان خان، شمس الحادی۔ منہاج خان شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں