0

سندھ گیمز تائیکوانڈو ایونٹ: مردوں میں سکھر خواتین میں کراچی نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

کراچی (نیوز لیکس ) کراچی میں ہونے والے 18ویں سندھ اولمپک گیمز کے تائیکوانڈو مین ایونٹ میں سکھر نے پہلی جبکہ کراچی نے ویمن ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ مہمان خصوصی وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق 18ویں سندھ اولمپک گیمز کے تائیکوانڈو ایونٹ میں مختلف ویٹ کیٹیگریز کے مقابلے ہوئے مردوں کے مقابلے میں سکھر نے پہلی پوزیشن کراچی نے دوسری جبکہ حیدر آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ خواتین کے ایونٹ میں کراچی نے پہلی حیدرآباد نے دوسری جبکہ سکھر نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ تھے۔ انکے ہمراہ سیکریٹری کھیل عبدالہادی بلو، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت، سندھ تائیکوانڈو صدر کامران قمر قریشی اور دیگر معززین موجود تھے۔ ایونٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں