0

سلطان ازلان شاہ ہاکی شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ ایک ایک گول سے برابر

ملائشیا(نیوز لیکس)سلطان ازلان شاہ ہاکی شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

پاکستان نے ناقابل شکست پرفارمنس کیساتھ فائنل میں جگہ بنالی۔

سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل بروز ہفتہ پاکستان اور جاپان کے مابین کھیلا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری 30ویں سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ میں ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ پاکستان کی جانب سے ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ابوبکر محمد نے پینلٹی کارنر کے زریعے 43ویں منٹ میں گول سکور کیا جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے 35ویں منٹ میں لوکس ہالمس نے فیلڈ گول سکور کیا۔ کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیمیں مزید گول سکور نہ کرسکیں۔
مین آف دی میچ پاکستان کے محمد سفیان خان قرار پائے

ایونٹ کا فائنل بروز ہفتہ پاکستانی وقت کے مطابق 5:30 بجے شام پاکستان اور جاپان کے مابین کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں