0

سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ میں جاپان نے پاکستان کو شوٹ آؤٹ کے زریعے ہرادیا۔

ملائشیا(نیوز لیکس) سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ کا سنسنی خیز فائنل جاپان نے جیت لیا۔

میچ کے مقررہ وقت کے اختتام تک دذذونوں ٹیمیں دو دو گول سے برابر رہیں۔

بعد ازاں شوٹ آؤٹ پر جاپان نے پاکستان کو 1-4 سے ہرادیا۔

پاکستان نے 13 سال بعد سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی اور سلور میڈل حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے شہر آئپوہ میں کھیلا جانے والا 30واں سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل پاکستان اور جاپان کے مابین کھیلا گیا ۔ مزکورہ دلچسپ و سنسنی خیز فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شوٹ آؤٹ کے زریعے 1-4 سے یرادیا۔ میچ کے پہلے کوارٹر کے 12ویں منٹ میں جاپان کے سیرن تناکا نے ،47ویں منٹ میں کازوماسا نے گول سکور کیا۔جبکہ پاکستان کی جانب سے 34ویں منٹ میں اعجاز احمد ار 37ویں منٹ میں عبدالرحمن نے گول سکور کیا۔مقررہ وقت کے اختتام تک دونوں ٹیمیں مزید گول سکور نہ کرسکیں۔ بعد ازاں شوٹ آؤٹ کے زریعے جاپان نے پاکستان کو 1-4 سے شکست دیکر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ پاکستان ٹیم پورے ایونٹ میں ناقابل شکست ٹیم رہی۔ مین آف دی میچ پاکستان کے رانا عبدالوحید قرار پائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں