0

سکھر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تحت پاک بھارت میچ بڑی اسکرین پر دکھایا گیا ۔

سکھر (نیوز لیکس) سکھر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان اور بھارت کا کرکٹ میچ بڑی اسکرین کے زریعے شائقین کرکٹ کو دکھایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے کھیل سردار محمد بخش خان مہر کی ہدایت پر اور سیکریٹری سپورٹس جلال الدین مہر کی زیر سرپرستی سندھ بھر کی طرح سکھر ڈویژن میں بھی پاک بھارت کرکٹ میچ بڑی اسکرین کے زریعے کرکٹ شائقین کو دکھایا گیا۔ اس حوالے سے سکھر میونسپل اسٹیڈیم میں بڑی اسکرین لگائی گئی۔ اس موقع پر میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نثار احمد چانڈیو کے علاوہ حکومتی افسران سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔ اسی طرح گھوٹکی میں ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس میر محمد کلہوڑو کی سرپرستی میں شائقین کرکٹ نے میچ دیکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں