اسلام آباد (نیوزلیکس) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا گیا، وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پیٹرول 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔
تفصیلات کےمطابق مہنگائی کے مارے عوام کے لئےاچھی خبر آگئی، وزیراعظم آفس کی جانب سے دی گئی خبر کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی ہے، پیٹرول 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے، ڈیزل کی قیمت 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کم ہوئی ہے۔