57

سجاس کیجانب سے سینئر اسپورٹس اینکر نسیم راجپوت سے ان کے والد ” محمد شمیم صاحب ” کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی: 23 دسمبر 21ء (نیوز لیکس)
اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان, سیکریٹری اصغر عظیم, سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان, نائب صدور محمود ریاض, منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی, جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی, سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور ممبران نے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ ( سجاس) کے ممبر اور میٹرو ون ٹی وی سے وابستہ سینئر اسپورٹس اینکر نسیم راجپوت سے ان کے والد “” محمد شمیم صاحب”” کے انتقال پران سے اظہار تعزیت کی ہے، سجاس نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں دعا کی ہے کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے، نسیم راجپوت سمیت اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین،
دریں اثناء میں مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ان کی رہائش گاہ گلستان جوہر بلا 14 کے قریب افضل مسجد میں ادا کی گئی، بعد ازاں مرحوم کو پہلوان گوٹھ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،
نماز جنازہ میں سابق کپتان سرفراز احمد، مرحوم کے عزیز و اقارب اور اسپورٹس جرنلسٹس سے وابستہ صحافیوں سمیت مختلف اسپورٹس آرگنائزیشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں