سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے اور چند دنوں کے دوران سونا مجموعی طور پر تقریباً 38 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا ہے۔
عالمی سطح پر گولڈ کے ذخائر کی فروخت برقرار رہنے اور رسد کی نسبت طلب میں کمی سے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 97ڈالر 20سینٹس کی کمی سے 4ہزار 102ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت مزید 9ہزار 720روپے کی بڑی نوعیت کی کمی سے 4لاکھ 32ہزار 716روپے کی سطح پر آگئی۔


