Loading ...

News Leaks

لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز

جونیئر ویمنز ہاکی ٹیم کی ہیڈ کوچ سحرش گھمن کی قیادت میں ٹیم نے میدان میں شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا

عمان(نیوز لیکس) عمان کے شہر مسقط میں جونیئر ویمنز ہاکی ٹیم کی ہیڈ کوچ سحرش گھمن کی قیادت میں ٹیم نے میدان میں شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا
تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم کی ہیڈ کوچ سحرش گھمن کی بہترین قیادت اور حکمت عملی کی بدولت قوم کی بیٹیوں نے بغیر کسی باقاعدہ ٹریننگ کیمپ اور مکمل تیاری کے میدان میں شاندار اور متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔
ہیڈ کوچ سحرش گھمن نے نامساعد حالات اور وقت کی کمی کے باوجود کھلاڑیوں میں بے پناہ اعتماد اور جذبہ پیدا کیا۔ ان کی شاندار رہنمائی میں پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم نے نہ صرف تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا بلکہ اپنے کھیل سے پاکستان میں ویمنز ہاکی کے روشن مستقبل اور چھپی ہوئی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوایا۔
اس موقع پر ہیڈ کوچ سحرش گھمن کی غیر معمولی قیادت، محنت اور کھلاڑیوں کے جذبے کو کھیل کے حلقوں میں بے حد سراہا جا رہا ہے۔ ہاکی شائقین اور اسپورٹس ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ویمنز ٹیم کو مناسب سہولیات اور مکمل ٹریننگ کیمپس فراہم کیے جائیں تو یہ ٹیم بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام مزید روشن کر سکتی ہے۔

Share the Post:

Related Posts

Scroll to Top