Loading ...

News Leaks

لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز

پی ایچ ایف کے زیر اہتمام سکھر میں مختلف اسکولوں میں مفت ہاکی کے سامان دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔

سکھر(نیوز کیکس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان کے کھیل ہاکی کو اسکول کی سطح پر دوبارہ زندہ کرنے اور نوجوان نسل میں کھیل کا شوق بیدار کرنے کے لیے ایک تاریخی اقدام کے تحت سکھر ڈویژن میں 26 سے زائد اسکولوں میں ہاکی کا سامان (ہاکی کیٹس) تقسیم کرنے کی پروقار تقریب آئی بی اے پبلک اسکول سکھر میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں آئی پی سی ایڈیشنل سیکرٹری میراں محی الدین سومرو، ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان، اسسٹنٹ کمشنر سکھر، ماجد علی ماکو، ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل، پرو وی سی میر محمد شاہ ، پی ایچ ایف میڈیا ہیڈ محمد وقاص شیخ، ڈائریکٹر اسکول شہاب الدین ، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول حمیدہ جتوئی , ڈی ای او ایجوکیشن غلام مرتضی شاہ، آئی بی اے پبلک اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر علی گوہر چانگ، سی ایم او ایجوکیشن ثاقب صدیقی،سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رمضان جمالی، ڈپٹی ڈی ای سو ایجوکیشن جاوید قریشی، ٹی او سکھر طاہر قریشی، ویمن کوآرڈینیٹر فضیلہ اشرف اور پاکستان ہاکی کے نمائندگان اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران، تمام متعلقہ اسکولوں کے اساتذہ (PETs) اور طلباء نے شرکت کی۔

تقریب میں سکھر ڈسٹرکٹ کے 26 سے زائد رجسٹرڈ اسکولوں کو جدید ہاکی کٹس اور سامان فراہم کیا گیا۔ اس اقدام کے بنیادی مقصد اسکول کے بچوں کو کھیل کے لیے بنیادی اور معیاری سامان مہیا کرنا۔
گراس روٹ لیول پر فروغ اور تعلیمی اداروں کے ذریعے ہاکی کو نچلی سطح پر مستحکم کرنا اور اسکولوں سے ابھرتے ہوئے نئے کھلاڑیوں کو سامنے لانا اور ان کی تربیت کرنا یے۔قومی کھیل کی بحالی و ملک میں ہاکی کے پرانے دور کو واپس لانا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے تمام رجسٹرڈ اسکولوں کے نمائندگان اور طلباء نے تقریب میں شرکت کر کے ہاکی کٹس وصول کیں۔

Share the Post:

Related Posts

Scroll to Top