| چار روز سے جاری تشدد میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1383 ہے۔یہ جھڑپیں سنی حکمران گروپ اور سابق صدر اسد کے وفادار شیعہ علوی ملیشاؤں کے درمیان ہوئی ہیں۔انسانی حقوق کے گروپس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی اکثریت علوی فرقے سے تعلق رکھنے والے عام شہری ہیں۔تشدد کا آغاز علوی ملیشیاؤں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملوں سے ہوا۔شام پر علوی فرقے کسے تعلق رکھنے والے اسد خاندان نے 50 برس سے زیادہ حکمرانی کی ہے۔ہیت تحریر الشام گروپ نے دسمبر میں اسد حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ |
گزشتہ چار روز سے شام میں جاری تشدد کی لہر میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جب کہ اے ایف پی کی رپورٹ میں ہلاکتوں کی تعداد 1383 بتائی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تشدد کا آغاز ملک سے فرار ہونے والے سابق صدر بشار الاسد کے مسلح وفاداروں کی جانب سے شام کے ایک سیکیورٹی گشتی دستے پر گھات لگا کیے گئے حملے سے ہوا۔
جمعرات کو یہ حملہ بندرگاہی شہر لاطاقیہ میں ہوا جس نے ملک میں 13 سالہ خانه جنگی کے زخم تازہ کر دیے اور دسمبر کے بعد سے ، جب اسلام پسند گروپ ہیت تحریر الشام نے بشار الاسد کا تختہ الٹا تھا، بدترین تشدد دیکھنے میں آیا ہے۔
اس ساحلی علاقے میں علوی فرقے کی اکثریت ہے جنہیں بشار الاسد کا وفادار سمجھا جاتا ہے۔ ان کے خلاف جوابی کاروائیوں کا دائرہ کئی شہریوں اور قصبوں تک پھیل گیا ۔ انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ انتقامی کارروائیوں میں شیعہ اقلیتی فرقے کے لوگوں کو یہ جانے بغیر ہلاک کیا گیا کہ وہ شورش میں ملوث تھے یا نہیں۔


