Loading ...

News Leaks

لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز

محرم الحرام 1448 ہجری کا آغاز بدھ سے ہونے کا امکان.

کراچی (نیوز لیکس) محرم الحرام 1448 ہجری کا آغاز بدھ سے ہونے کا امکان ماہرین کی ذوالحجہ کے 30 دن مکمل ہونے کی پیشگوئی۔ترجمان سپارکو کے مطابق محرم کا چاند 15جون کو نظر آنے کے امکانات نہایت محدود ہے۔ ذی الحج 1447 ہجری کے 30 دن مکمل ہونے کا امکان ہے۔ یکم محرم 17 جون کومتوقع ہے۔ترجمان کے مطابق محرم 1448ہجری کا چاند 15جون 2026ءکو صبح 7 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہوگا، 15 جون کی شام پاکستان میں محرم کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ اگر یکم محرم الحرام 17 جون کو ہوتی ہے تو پھر یوم عاشور 26 جون بروز جمعہ کو ہوگا۔غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 50 منٹ ہوگی، ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اورغروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 40 منٹ کا فرق متوقع ہے۔ فلکیاتی حسابات کے مطابق یکم محرم 1448 ہجری 17 جون 2026 بروز بدھ متوقع ہے۔

Share the Post:

Related Posts

Scroll to Top